حسین الہیٰ بھی پی ٹی آئی کو الوداع کہہ گئے
اسلام آباد : سابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ق) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
حسین الٰہی نے لندن میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اپنی پارٹی مسلم لیگ ق میں واپس جا رہاہوں، 9 مئی کو جو ہوا دل نہیں مان رہا تھا کہ اب ان کا ساتھ دوں جو کچھ ہواوہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔