وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آمد ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (ملک ساجد فاروق سے ) وزیراعظم شہبازشریف سینئر سیاست دان، سابق وزیر اعظم اور مسلم ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی
چوہدری شجاعت کے فرزند اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا
وزیراعظم شہبازشریف اور چوہدری شجاعت حسین نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چوہدری شجاعت کے بیان کو سراہا
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم اور شہداءکے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کے جذبے اورخدمات کو سراہا
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت ، تعاون اور راہنمائی پر شکریہ ادا کیا
ملاقات میں مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور چوہدری شجاعت حسین کے فرزند چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔