اسلام آباد ،پاکستان مسلم لیگ کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی ریلی
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چوہدری سرور ،رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان ، مصطفیٰ ملک ، انصر فاروق ، رضوان صادق ،شکیل روشن ودیگر نے کی۔ ریلی کاآغاز ایف ٹین سے آغاز ہواجو پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ شرکانے فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ چودھری سرور اور دیگر قائدین نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نومئی کو فوجی تنصیبات واملاک پرحملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،فوج ہے تو ملک ہے،فو ج پر حملے کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔