پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ جاری
لاہور : پی ٹی آئی کے 72 اراکین کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جاتے ہیں ،سپیکر ہر ممبر کو الگ الگ سن کر ان کے استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے۔
فیصلے کے مطابق اسپیکر ہر ممبر کو اپنا مؤقف دینے کے لیےکم از کم دو مواقع ضرور دے،اگر ممبران اسپیکر کے روبرو پیش نہیں ہوتے تو اسپیکر کو استعفوں پر فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا۔