فواد چوہدری نے پولیس کو دیکھ کے دوڑ لگادی

0

اسلام آباد : گرفتاری کے ڈر سے فواد چوہدری کی دوڑیں، واپس ہائی کورٹ کی عمارت میں گھس گئے
سابق وزیراطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماچوہدری فواد حسین کی منگل کو اسلام ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست منظور ہوئی وہ جیسے ہی احاطہ عدالت سے باہر جانے کے لئے گاڑی میں بیٹھے تو پولیس کی گاڑی سامنے آ کر رکی فواد چوہدری کو شک گزرا کہ پولیس شاید انہیں دوبارہ پکڑنا چاہتی ہے اس لئے فواد چوہدری نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنی گاڑی سے اتر کر دوڑ لگادی اور عدالت میں گھس گئے

فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ کہ پولیس انہیں دوبارہ گرفتار کرنا چاہتی ہے پولیس سے بچ کے وہ واپس آگئے ہیں جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ خود پریکٹیشنر ہیں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے تھا کہ تحریری آرڈر لے کر باہر جاتے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.