پٹرول ، ڈیزل سستا ہو گیا
اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے رات کو پریس کانفرنس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
سحاق ڈارکا کہنا تھاکہ امید ہے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی لہٰذا ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے کہ اب کرایوں میں کمی کی جائے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔