عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، رانا ثناء اللہ

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی لیڈر نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے، جس نے ایک سال کے دوران جتھے تیار کئے تاکہ فتنہ کو پروان چڑھا سکے، دفاعی تنصیبات، حساس ادارے، ایمبولینس، گاڑیوں، ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلانا، مویشی منڈی کو پہلے لوٹنا اور پھر اسے نذر آتش کردینا کسی سیاسی جماعت کا کام نہیں بلکہ اس جتھے کا کام ہے جس کا اس فتنے نے آغاز کیا، ملک بھر میں 40 سے 45 ہزار کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جنہوں نے 23 کروڑ عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسندی میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، عوام اس فتنہ کا چہرہ دیکھ چکے جسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 ، 10 اور 11 مئی کو جو واقعات آئی سی ٹی، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، سندھ اور جی بی میں رونما ہوئے ان میں چالیس سے پنتالیس ہزار شرپسند عناصر جنہیں عمران خان نے ایک سال کے دوران شرپسندی کی تربیت دے کر تیار کیا تھا نے سرکاری اور نجی املاک کو بری طرح نقصان پہنچایا اور ان واقعات میں قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں اور لوگوں کے گھروں پر حملے کرنا کوئی سیاسی کلچر نہیں ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں میں اختلاف ہوا کرتے تھے لیکن اس طرح کے حملے نہیں کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.