سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے قانون کے شکنجے میں آ گئے
اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مزید 80 افراد گرفتار کر لئے۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ گرفتاریاں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کی گئیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے، فائرنگ کرنے اور پٹڑیاں اکھاڑنے والے ملزمان بھی شامل ہیں
اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس ترجمان کے مطابق تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کے مکمل کرکے عمل میں لائی گئیں ہیں۔مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔