پاکستان نے نیوزی لینڈ سے چوتھا ون ڈے بھی جیت لیا
کراچی : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے ہرا دیا
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے ،بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی ،آغا سلمان 58، شان مسعود نے 44 اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹام لیتھم 60 اور مارک چیپمین 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 34 ، ٹام بلینڈل 23 ، ویل ینگ 15 ، جیمز نیشم 11 ،ایش سودھی 9 کول میکونچی 8، بلیئر ٹکنر 6 اور میٹ ہینری 5 رنز بناسکے۔
اسامہ میر 4 اور محمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے ۔