ہم حکومت کے منصوبے میں پھنسنے والے نہیں،عمران خان کا ریلی سے خطاب
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم نہ ہوئیں تو پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن مانگیں گے
لاہور،راولپنڈی+پشاور میں PTIکےکارکنان اور عوام نے آج #مزدور_ریلی_کپتان_کےسنگ میں بھرپورشرکت سے امپورٹڈسرکار کی بدترین معاشی کارکردگی ہی کو مسترد نہیں کیابلکہ حکمرانوں کو قانون کی حکمرانی،عدلیہ اور آئین پر کسی قسم کاحملہ برداشت نہ کرنےکا پیغام بھی دیاہے۔حکمران نوشتۂ دیوار پڑھ لیں! pic.twitter.com/Pwc3CfsQK9
— Senator Saifullah Khan Nyazee (@SaifullahNyazee) May 1, 2023
لبرٹی سے ناصر باغ تک ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کل ہم نے ایک ہی بات کہنی ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کریں تو پھر ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں، یہ الیکشن سےبھاگ رہے ہیں، یہ تب الیکشن کراناچاہتے ہیں جب سمجھیں گےکہ میں راستےسے ہٹ گیا، ان کا صرف ایک مقصد ہے کہ کسی طرح مجھے ہٹائیں
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح طورپرکہا ہے کہ 14 مئی کوپنجاب کا الیکشن ہوگا، اگریہ متفق ہوجاتےہیں توصرگ پورےملک میں الیکشن ہوگا۔ کل مذاکرات میں ہم نے ایک ہی بات کہنی ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کریں ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے منصوبے میں پھنس کر انتظار کریں گے کہ ستمبر میں الیکشن ہوگا توکسی غلط فہمی میں نہ رہیں، 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم نہ کیں تو عدالت کو کہیں گے کہ ہمیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کا الیکشن چاہیے
تحریک انصاف سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہو گی، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے عام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے،جس ملک میں سپریم کورٹ کےحکم کوحکومت نہ مانےتوکون سرمایہ کاری کرے گا۔