باکو: مریم نواز کی حیدر علیوف کے مزار پر حاضری، شہداء کو خراجِ عقیدت

0

باکو: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کے بابائے قوم حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے آذربائیجان کے قومی رہنما کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

بعدازاں  مریم نواز شریف نے باکو میں واقع شہداء کی یادگار “مارٹرز لین” کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے یادگار پر پھول رکھے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر آذربائیجان کی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، دوستی اور باہمی احترام کے جذبات کو اجاگر کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.