مردم شماری کی آخری تاریخ میں پھر توسیع
اسلام آباد : ملک بھر میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں پھر پانچ دن کی توسیع ہو گئ ہے اب مردم شماری30 اپریل تک جاری رہے گی
ادارہ شماریات کے مطابق مختلف اضلاع اور شہروں میں ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کی تصدیق کے لئے تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے کراچی وسطی، جنوبی، غربی، شرقی، ملیر، کیماڑی اورنگی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک ، پشاور ،ڈی آئی خان ٹانک اور ایبٹ آباد اور پشاورمیں ڈیٹا کی تصدیق کی جائے گی ۔