اسحاق ڈار اور امریکی معاون وزیر پال کپور کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ کے معاون وزیرِ خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صدر ٹرمپ کے امن کے وژن، ایران۔امریکہ جنگ بندی سے متعلق مفاہمت اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے 11 تا 12 اپریل 2026 پاکستان کے دورے کو سراہا۔
انہوں نے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے مکالمے اور سفارتکاری پر مبنی مؤقف کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں موجودہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں اور مسلسل منظم مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر معاون وزیرِ خارجہ پال کپور نے علاقائی ثالثی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت کا ذکر کیا۔
دونوں جانب سے تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ا