ٹی ٹوینٹی سیریز، نیوزی لینڈ آخری میچ جیت گیا

0

راولپنڈی : نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا اور سیریز 2-2 سے برابر کر دی

آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپمین کی شاندار سنچری کی وجہ سے پاکستان کا 194 رنزکا ہدف بآسانی حاصل کرلیا
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے

اس سے پہلے پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 194 رنز کا ہدف دیا
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بابراعظم 19، افتخار احمد 36، عماد وسیم 31 رنز بناسکے، بلیئر ٹکنر نے 3 جبکہ اش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پہاڑ جیسا ٹوٹل پورا کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.