صدر ٹرمپ کے توصیفی کلمات، شہباز شریف کا امریکی صدر سے اظہار تشکر

0

انطالیہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے اپنے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے اظہارِ تحسین پر شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے امریکی صدر کے "ٹروتھ سوشل” پر کیے گئے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اپنی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے توصیفی اور شائستہ کلمات پر ان کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل” پر اپنی پوسٹ میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کو عظیم اور شاندار شخصیات قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے وزیرِ اعظم کے لیے "گریٹ پرائم منسٹر” کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.