ثالثی کوششیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
تہران: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، ایرانی مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں،فیلڈ مارشل کا دورہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔