وزیر اعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، سعودی قیادت سے اہم ملاقات متوقع

0

جدہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں وزیراعظم پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔

 دورے کے دوران وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.