امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ،یہ دونوں ممالک کے لیے بری خبر ہے، جے ڈی وینس

0

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کی بہترین میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے اور کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچنے کو امریکہ اور ایران دونوں کے لیے بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو بہترین پیشکش دے کر واپس جا رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ ایران کیا جواب دیتا ہے۔

جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اکیس گھنٹے ایرانی وفد کے ساتھ متعدد اور اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ،ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کر دی ہے، ہمارا بنیادی ہدف یہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے،شاندار میزبانی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مذاکرات کامیاب کرانے اور دونوں ممالک کے درمیان فاصلے کم کرانے کے لیے شاندار کاوشیں کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اکیس گھنٹے کے دوران ایرانی وفد کے ساتھ متعدد اور اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے یہ اچھی خبر ہے اور بری خبر یہ ہے کہ ہم کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچے،اور میرے خیال میں یہ امریکہ سے بھی زیادہ ایران کے لیے بری خبر ہے

۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی معاہدے کے بغیر امریکہ واپس جائیں گے،ہم نے اپنی شرائط واضح طور پر پیش کی ہیں،مذاکرات میں نیک نیتی سے شرکت کی،ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کر دی ہے کہ کون سی چیزوں پر گنجائش دے سکتے ہیں اور کون سی چیزوں پر نہیں لیکن ایران نے ہماری شرائط کو تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا،

ایرانی حکام سے کہا ہے کہ ہماری تجاویز تسلیم کر لیں۔انہوں نے کہا کہ واضع یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا،ہمارا بنیادی ہدف یہ ہے کہ مستقبل میں ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے،ہم ایران کو بہترین آفر دے کر جا رہے ہیں،یہ ہماری حتمی اور بہترین پیشکش ہے،اب دیکھتے ہیں کہ ایران ہماری پیشکش پر کیا جواب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاندار میزبانی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں،انہوں نے مذاکرات کامیاب کرانے کے لیے شاندار کاوشیں کیں،میزبان پاکستان کی طرف سے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فاصلے کم کرانے کے لئے بھرپور کوششیں کی گئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.