وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وفد کی ملاقات

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ایرانی وفد نے ملاقات کی۔

ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، جبکہ ان کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔


وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے بامعنی نتائج تک پہنچنے کی خاطر ایک ذمہ دار ثالث کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔


پاکستانی وفد کی جانب سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.