ایرانی وفد امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا
لام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں، وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی موجود تھے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات مثبت اور تعمیری پیش رفت کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔