سردار ذُوالفقار کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

0

لاہور: بزُرگ سیاستدان سابق گورنر پنجاب،تُمندار کھوسہ قبائل سردار ذُوالفقار علی خان کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہورکے ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی عمر 90 سال تھی۔

ان کی نماز جنازہ آج جمعہ کو شام 30۔5 بجے ڈیرہ غازی خان سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بزرگ اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.