مولانا فضل الرحمٰن نئی سیاسی چال چل گئے

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو روکنے کے لیے جے یو آئی( ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمن نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے اور انہوں نے اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا پانچ روزہ مشاورتی اجلاس 26 اپریل کو طلب کر لیا ہے یہ اجلاس 30 اپریل تک جاری رہے گا

مجلس عاملہ کے ارکان سے کہا گیا ہےکہ وہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں اجلاس کے اختتام پر مذاکرات اور موجودہ بحرانی صورتحال کے حوالے سے جماعت کا موقف واضح کیا جائے گا

سیاسی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طرف سے 26 اپریل کو  مرکزی مجلس عاملہ کا پانچ روزہ طویل اجلاس طلب کرنا ان کی ایک نئی سیاسی چال ہے جس کا مقصد پی ٹی آئی کے ساتھ  مذاکرات کے عمل کو روکنا ہے کیونکہ مولانا فضل الرحمٰن ان مزاکرات کی شدید مخالفت کر رہے ہیں اور وہ کسی صورت پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتے
دوسری طرف حکمران اتحاد نے بھی 26 اپریل کو ہی اپنا مشاورتی اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا کی نئی حکمت عملی حکمران اتحاد کے لئے مسائل کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی کے الیکشن کے انتخابات کا معاملہ زیر سماعت ہے اور اس سلسلے میں عدالت کوئی بھی سخت حکم جاری کر سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.