سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور کھوسہ انتقال کر گئے
کوئٹہ : سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور خان کھوسہ انتقال کر گئے ہیں وہ کافی دنوں سے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے
ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ان کی وفات کی خبر سنتے ہی ان کے آبائی علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی
ظہور کھوسہ کی تدفین ان کے گاؤں صحبت پور میں کی جائے گی ۔