سیاسی شخصیات ، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اپنے علاقوں میں نماز عید پڑھی

0

اسلام آباد : ملک بھر میں عیدالفطر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑااجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی نماز عید ادا کی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےزمان پارک میں عید کی نماز ادا کی

 

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر عید کی نماز پڑھی ان کے صاحبزادوں حمزہ شہبازاورسلمان شہباز نے بھی ان کے ساتھ نماز عید ادا کی

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان، چئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان اور مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی
دیگر سیاسی شخصیات، وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹرز نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں نماز عید ادا کی نماز عید کے بعد وہ لوگوں میں گھل مل گئے ، ان کے ساتھ عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.