پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس شروع
اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
یہ اجلاس نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں ترکی کے وزیر خارجہ حکسن فیدان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہیں۔

مشاورتی اجلاس کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، بشمول امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی، کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شرکاء باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ اجلاس خطے میں امن اور تعاون کے فروغ کے سلسلے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں پاکستان کے فعال کردار کو مضبوط بناتا ہے۔