وزیراعظم شہباز شریف اچانک کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے
لاہور : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید کے موقع پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا
وزیراعظم نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ جن میں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت ہسپتال کچن اور خواتین قیدیوں کی بیرک شامل تھے
وزیراعظم نے جیل میں قیدیوں کے لیےذاتی صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی یقینی فراہمی کی ہدایت دی
بیمار قیدیوں کےمناسب علاج معالجہ کیلئے اور ادویات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے
جیل میں قیدیوں کی ضمانت اور قانونی چارہ جوئی کے لیے مالی امداد کے منتظر قیدیوں کی امداد کا انتظام کیا جائے
وزیراعظم نے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب کو خصوصی ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ اور حکمت عملی ایک ہفتہ میں ترتیب دیں۔