بلاول اور آصفہ بھٹو کی شیری رحمان سے تعزیت، ماروی خورشید کے لیے دعا
کراچی: بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے شیری رحمان کے شوہر سید ندیم حسین سے ملاقات کی اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔
تعزیت کے لیے آنے والوں میں سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو بھی شامل تھے، جنہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔
ذ
اس موقع پر مرحومہ ماروی خورشید ملک کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔