"نور جہاں” بالآخر چلی گئی
کراچی : زندگی بچانے کی ساری کوششیں رائیگاں گئیں،” نور جہاں” بالآخر چلی گئ
کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کئ دنوں سے بیمار تھی، بیمار نور جہاں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی اور اس کا علاج ممتاز عالمی معالجین کی نگرانی میں بھی کیا گیا، بایر سے بھی ڈاکٹرز منگوائے گئے گزشتہ روز سے وہ شدید بخار میں مبتلا تھی کے ایم سی کے انتظامیہ نے پوری کوشش کی کہ نورجہان کی زندگی بچائی جا سکے لیکن جانبر نہ ہو سکی بالآخر وہ دم توڑ گئ ۔ نورجہان کی وفات پر کراچی کے چڑیا گھر کا پورا عملہ غمگین ہے اور عملے کے چہروں پر اداسی چھائی ہوئی ہے۔