صدر علوی کی فیصل مسجد آمد ، لوگوں سے عید ملے
اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کی نماز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی۔ اسلام آباد میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں، سیاسی رہنماﺅں، اعلی سرکاری حکام اور عمائدین شہر سمیت ہزاروں فرزندان اسلام نے بھی صدر مملکت کے ہمراہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ صدر مملکت نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور وہ ان سے عید ملے۔ ملک بھر میں عید الفطر (آج) مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد کی فیصل مسجد، ملک کی دیگر مساجد اور عیدگاہوں میں ہونے والے نماز عید کے اجتماعات میںملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔