وزیراعظم کے اتحادیوں کو فون،عید کی مبارک، نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کر کےعید کی مبارک دی
وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا
پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کر کے سابق صدر آصف علی زرداری، بختاور اور آصفہ کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا
وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی فون کیا اور عید کی مبارک دی
وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی فون پر عید کی مبارکباد دی۔