اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ حملوں اور بحرین میں پیش آنے والے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اور مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.