وزیرِ اعظم کی جنید انوار چوہدری کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ

0

لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیرِ اعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنید انوار چوہدری کے والد کی مزاج پرسی بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا گو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.