چکوال،چھپڑ بازار اور تلہ گنگ بازار کی بیوٹیفیکیشن پر پیشرفت کا جائزہ

0

چکوال: ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی زیر صدارت چھپڑ بازار اور تلہ گنگ بازار کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے فالو اپ اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں اور اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران آئیسکو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت تمام الیکٹرک کنکشنز اور آئیسکو سے متعلقہ کام ان شاء اللہ اتوار تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے دیگر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام تیز کیا جائے اور اپریل تک مقرر کردہ ٹائم لائن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.