پنجاب اسمبلی ، عمار یاسر اور فوزیہ بہرام کو ٹکٹ مل گیا

0

تلہ گنگ : پاکستان تحریک انصاف نے چکوال/تلہ گنگ کے چاروں صوبائی حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

پی ٹی آئی میڈیا سیل سے جاری فہرست کے مطابق پی پی 21 سے سردار آفتاب اکبر،پی پی 22 سے راجہ طارق افضل کالس،پی پی 23 سے فوزیہ بہرام اور پی پی 24 سے حافظ عمار یاسر کو پاکستان تحریک انصاف نے میدان میں اتارا ہے ، فوزیہ بہرام اس حلقے سے پہلے بھی کامیاب ہوتی رہی ہیں اور سرداران چکوال کو ہمیشہ انہوں نے ٹف ٹائم دیا ہے اس مرتبہ بھی ان کا مقابلہ سردار غلام عباس کے چھوٹے بھائی سردار سلطان سے ہے جو پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں ،سردار آفتاب اکبر نے گزشتہ الیکشن میں سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس اور سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کی حمایت سے کامیابی حاصل کی تھی کی جس کے بعد انہوں نے سیاسی طور پر اپنے راستے سردار غلام عباس سے الگ کر لیے تھے اس مرتبہ ان کا حلقہ تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں نے چکوال شہر سے پی پی 21 سے ٹکٹ دیا گیا ہے ان کے مد مقابل مسلم لیگ کے ضلعی صدر حیدر سلطان ہوں گےجبکہ پی 22 سے سے پی ٹی آئی نے طارق افضل کالس کو ہی دوبارہ میدان میں اتارا ہے جن کا مقابلہ سابق صوبائی وزیر تنویر اسلم سیتھی سے ہو  گا ۔ پی پی 24 میں حافظ عمار یاسر اور مسلم لیگ ن کے ملک شہر یار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.