پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری
لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی297 سیٹوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر صدر فواد چوہدری نے ایک بیان میں ٹکٹ جاری کرنے کی تصدیق کر دی ، صوبے کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں، ٹکٹوں پر نظرثانی کیلئے اپیلیں بھی دائر کی جا سکتی ہیںں جن پر حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔