وزیراعظم کا سولجر بازار حادثے پر اظہار افسوس

0

واشنگٹن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے حادثے پر قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعائیں کیں اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.