زکوۃ کا نصاب 5 لاکھ3 ہزار 529 روپے مقرر

0

اسلام آباد:رمضان المبارک 1447 ہجری کے لیے زکوۃ کا نصاب پانچ لاکھ تین ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔قومی بینک یکم رمضان المبارک کو زکوۃ کی کٹوتی کریں گے۔

حکومت کی طرف سے زکوۃ اینڈ عشر آرڈیننس 1980 کے تحت نصاب زکوۃ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کے آغاز پر پانچ لاکھ تین ہزار 529 روپے یا اس سے زائد رقم پر زکوۃ کاٹی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اکائونٹس یا اس طرح کے دیگر منافع کے حصول کے لیے کھولے گئے اکائونٹس میں سے اڑھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی تا ہم کرنٹ اکائونٹ زکوۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.