شہباز شریف آج غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد: محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی دعوت پر آج بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔
وزیراعظم افتتاحی اجلاس میں شرکت کے علاوہ امریکی اعلیٰ قیادت اور اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سربراہان و ہم منصب رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک۔امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔