رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہو گا

0

اسلام آباد: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کل پہلا روزہ  ہو گا ۔

ملک کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ ماہِ صیام کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات، تراویح اور سحر و افطار کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں مسلمان عبادات، تلاوتِ قرآن، صدقہ و خیرات اور باہمی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کی نسبت سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کی توفیق دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.