پاکستان اور میانمار کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
اسلام آباد:جمہوریہ میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوئے نے پیر کو وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا، جہاں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔