صدر زرداری آج سے متحدہ عرب امارات کا 4روزہ دورہ کریں گے

0

اسلام آباد:صدرِ آصف علی زرداری آج سے 29 جنوری  تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک ہوگا۔

سرکاری دورے کے دوران صدرِ پاکستان متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات، اور عوامی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے وابستہ ہیں۔
صدرِ مملکت کا یہ دورہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورۂ پاکستان کے تسلسل میں ہو رہا ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور انہیں ایک مؤثر و ثمرآور شراکت داری میں ڈھالنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.