آئی ایم ایف کی مںنیجنگ ڈائریکٹر کی پاکستان کی معاشی کارکردگی کی تعریف

0

ڈیووس: ائی ایم ایف کی میں نے جنگ ڈائریکٹر نےپاکستان کی اقتصادی کارکردگی اور اصلاحاتی عمل کو سراہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈیووس میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، بہتر ہوتے ہوئے معاشی اشاریوں اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں پیش رفت سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو آگاہ کیا۔ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی اور اصلاحاتی عمل کو سراہا۔

ملاقات میں مالی نظم و ضبط، محصولات میں اضافے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی معاشی چیلنجز کے تناظر میں معاشی استحکام کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعمیری شراکت داری اس سفر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.