شہباز شریف کا راجہ نادر پرویز کے انتقال پر اظہارِ افسوس
ڈیووس: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ نادر پرویز نے پاکستانی سیاست میں گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔