وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
مفتی عبدالشکور ہفتہ کی رات میریٹ ہوٹل کی طرف سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔
ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
مولانا عبدالشکور کو فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پو لیس نے گاڑی تحویل میں لے کر سوار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور دیگر سیاسی قائدین نے مفتی عبدالشکور کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔