بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی ہیں،ملاقات میں سیاسی گفتگو کی اجازت نہیں ہوتی ،وزیر قانون

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ قیدی ہیں اور قیدی کو بغیر نگرانی ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ رولز کے تحت اگر امن و امان یا قواعد کی خلاف ورزی کا خدشہ ہو تو ملاقات روک سکتے ہیں۔

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں رول 265 کے تحت ہفتے میں ایک بار ممکن ہیں، ملاقات میں زیادہ سے زیادہ چھ افراد شامل ہو سکتے ہیں، اور سیاسی گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی ایک جیل میں ہونے کے باوجود ملاقات نہیں کر سکتے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں جیل میں غیرمعمولی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیے جانے کا بھی الزام لگایا۔

وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقات بند کی جائے گی اور جیل کے باہر امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.