صدر نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری، ائیر چیف کی توسیع کی منظوری دے دی
اسلام آباد: صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سمری پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پانچ سال کے لیے بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق، صدر نے چیف آف ائیر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی منظور کر لی ہے۔ یہ توسیع ائیر چیف کی موجودہ مدت کے اختتام، یعنی 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔
صدرِ مملکت نے نئے مدت کار کے آغاز پر آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور ائیر چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔