تلہ گنگ: سرچ آپریشن میں منشیات فروش گرفتار، 5 اشتہاری اور 3 عدالتی مفرور پکڑے گئے
تلہ گنگ: سرچ آپریشن میں منشیات فروش گرفتار، 5 اشتہاری اور 3 عدالتی مفرور پکڑے گئے
تلہ گنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش سمیت متعدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل یاسر مطلوب کیانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ سب انسپکٹر عدیل صفدر اور اے ایس آئی عامر بلال کی ٹیم نے کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران منشیات فروش عاطف اعجاز ولد اعجاز حسین کے قبضے سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ٹیم نے سرچ آپریشن میں مزید 5 مجرم اشتہاری اور 3 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔