پاکستان نے پہلا ٹی20 اپنے نام کر لیا

0

لاہور : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ کے مارک چپمین 34، کپتان ٹام لیتھم 20 اور جیمز نیشم 15 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، پاکستان کے حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں

عماد وسیم کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 94 پر ڈھیر ہو گئی

اس سے پہلے بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

فخر زمان اور صائم ایوب نے 47، 47 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 22 اور عماد وسیم 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5، افتخار احمد صفر، شاہین آفریدی 1 اور حارث روف 11 رنز بنا سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.