وزیراعظم کا کرم، خیبر پختونخوا میں فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرم، خیبر پختونخوا میں فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 23 دہشتگردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہیں، اور "مجھ سمیت پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن و استحکام کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔