پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

0

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت بدستور 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومت کے فیصلے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

اسی دوران اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ عالمی منڈی کے رجحانات اور ملکی معاشی ضروریات کے مطابق کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.